ابنا: صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نےاپنی آج کی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ قطر میں اقتدار کی منتقلی سے پہلے قطر کے نئے امیر تمیم بن محمد آل ثانی نے اسرائيلی حکام سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی تھیں۔ ا خبار نے قطر کے ایک سینئر مشیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيل کو بھی امریکہ کی طرح سے قطر میں اقتدار کی منتقلی کا علم تھا۔ اخبار کے مطابق صیہونی حکام نے قطر کے نئے امیر کے نظریات اور پالیسیوں سے آگاہی کے لئے ان سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر کے سابق امیر نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد قطر کی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نہیں آئے گي۔ قابل ذکرہے کہ قطر ان عرب ملکوں میں سے ہے جو صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات رکھتا ہے۔ مسلمانوں کی نفرت کے باوجود بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب نے بھی صیہونی حکومت سے سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہی......../169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435024
قطر کے نئے امیر نے کئي مرتبہ اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔